کوڑے کے ڈھیرسے نومولود بچی برآمد چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نوٹس لے لیا

  کوڑے کے ڈھیرسے نومولود بچی برآمد چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے نوٹس لے لیا

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے الیکٹرانک میڈیا پر نشر ہونے والی نومولود بچی سے متعلقہ خبر کا نوٹس لے لیا۔ خبروں کے مطابق شیخو پورہ پولیس کو نومولود بچی کوڑے کے ڈھیر سے ملی تھی۔سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم بچی کو حفاظتی تحویل میں لینے کے لیے پہنچ گئی۔ اس حوالے سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد کا کہنا ہے کہ بچوں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لاوارث حالت میں ملنے والے بچوں کے بارے میں فوری طور پر چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -