پنجاب حکومت کی ہدایت پر 248ترقیاتی سکیموں پر کام جاری
لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 248سکیموں پر کام جاری ہے اور اس ضمن میں فنڈز کا اجرابھی کیا جاچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں روڈز کی 14 اسکیموں کے لئے 15 کروڑ 12 لاکھ،لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی 13 اسکیموں کے لئے 96 لاکھ، اربن ڈویلپمنٹ کی 55 اسکیموں پر 77 کروڑ 83 لاکھ، واٹر سپلائی اینڈ سینٹیشن لاہور کی 87 اسکیموں کے لئے27 کروڑ 20 لاکھ،پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کی 06 اسکیموں کے لئے 04 کروڑ 85 لاکھ،ہائر ایجوکیشن کی 08 اسکیموں پر سات کروڑ 57 لاکھ،پبلک بلڈنگز کی لاہور میں 50 اسکیموں کے لئے 34 کروڑ 04 لاکھ کے فنڈز کا اجراء کیا گیا ہے۔