16سے 20ویں گریڈ کے افسران اور ڈاکٹر بھرتی کرنے کی منظوری

    16سے 20ویں گریڈ کے افسران اور ڈاکٹر بھرتی کرنے کی منظوری

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سینڈیکیٹ کاپندرہواں اجلاس منعقدہوا۔اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان، وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، رکن پنجاب اسمبلی ام البنین علی، رکن پنجاب اسمبلی عائشہ نواز، محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن، فنانس، لاء اینڈپارلیمنٹری افیئرز، ہائرایجوکیشن کمیشن، ایم ایس گنگارام ہسپتال، پرنسپل کالج آف نرسنگ گنگارام، رجسٹرارفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی ودیگرافسران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدار ت سینڈیکیٹ ممبران نے اجلاس کے دوران اہم فیصلے کرلئے۔سینڈیکیٹ کے اجلاس میں 14ویں اجلاس کے مندرجات کی منظوری دے دی گئی۔ سلیکشن بورڈ کی سفارشات پرگریڈ16 سے 20 گریڈکے افسران وڈاکٹرزکی بھرتی کی منظوری دے دی گئی۔ گنگارام ہسپتال کے ڈرماٹولوجی ڈیپارٹمنٹ کیلئے آسامیوں پربھرتی کی منظوری دے دی گئی اورسینڈیکیٹ اجلاس میں مدراینڈچائلڈبلاک کیلئے سپیشلسٹس کی بھرتی کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ یونیورسٹی کیلئے اسسٹنٹ پروفیسرنیوروسرجری کی آسامی، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ نجی نرسنگ اداروں اور کورسزکی فیس بڑھانے اور گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ میں کنسلٹنٹ پلاننگ کی بھرتی کی بھی منظوری دے دی گئی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر کی گریڈ16سے 17میں اپ گریڈیشن کیلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے سفارشات کیلئے مراسلہ لکھاجائے اورفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں سو سے زائدملازمین کوچھ ماہ کی ایکسٹینشن دے کرکنفرم کرنے کیلئے کاغذی کارروائی مکمل کی جائے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے مزیدکہاکہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ملازمین کیلئے پنشن فنڈکیلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان اگلے اجلاس میں سفارشات پیش کریں گے۔

سینڈیکیٹ اجلاس میں فاطمہ جناح میڈیکل میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ نجی نرسنگ کالجزکے الحاق کی منظوری دے دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں نرسنگ کالجزکیلئے انسپکشن کمیٹی کے ممبران کی منظوری دے دی گئی۔صوبائی وزیرصحت نے گنگارام ہسپتال میں نئے بچہ وارڈکاافتتاح کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے بچہ وارڈکی اپ گریڈیشن کیلئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان کوشاباش دی۔صوبائی وزیرصحت نے انسدادپولیومہم کے تحت آنے والے بچوں کوپولیوکے قطرے بھی پلائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -