شہداء آرمی پبلک سکول قوم کے ہیرو ہیں،پیر سید سعیدالحسن شاہ
لاہور(فلم رپورٹر)صوبائی وزیراوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے اے پی ایس کے شہداء طلباء کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور قوم کے ہیرو ہیں۔ہم ان کی قربانی کو کبھی بھلا نہیں پائیں گے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔اس حوالے سے یہ بات اہم ہے کہ معاشرے میں علم کا اجالا پھیلا کرہی عدم برداشت، تشدد اور دہشت گردی جیسے قبیح عوامل پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ پوری قوم آج آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔ہم شہدائے اے پی ایس کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور علم کی طاقت سے دہشت گردی اور جہالت کے اندھیرو ں کا خاتمہ کریں گے۔انہو ں نے مزید کہاکہ طلباء و طالبات قوم کے معمار ہیں۔
، پاکستان تحریک انصاف قوم کے ان معماروں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے جامع اصلاحات متعارف کروا رہی ہے تاکہ قوم کا مستقبل محفوظ ہو۔