لیسکو کی قصور اور مریدے میں کھلی کچہریاں،عوامی شکایات پر کارروائی

لیسکو کی قصور اور مریدے میں کھلی کچہریاں،عوامی شکایات پر کارروائی

  

لاہور(پ ر)وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب اور سیکرٹری توانائی عرفان علی کی خصوصی ہدایات پر لیسکو کے شیخوپورہ سرکل کی مریدکے ڈویژن جبکہ قصور سرکل کی قصور سٹی ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔شیخوپورہ سرکل میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کی صدارت ایس ای آصف ندیم نے کی جس میں ایکسئین مریدکے محمدحفیظ خان، ایس ڈی او اور آر اوزنے شرکت کی۔اس کھلی کچہری میں ان کو مختلف نوعیت کی18شکایات موصول ہوئیں جن کا انہوں نے موقع پر ہی ازالہ کروایا۔اسی طرح قصور سرکل میں لگائی جانے والی کھلی کچہری کی صدارت ایس ای امداد علی نائچ نے کی جس میں ایکسئین قصورسٹی آصف مجید، ایس ڈی او اور آر اوزنے شرکت کی۔اس کھلی کچہری میں ان کو مختلف نوعیت کی16شکایات موصول ہوئیں جن میں سے انہوں نے15شکایات کا موقعے پرہی ازالہ کروایا جبکہ ایل ٹی لائینوں اور میٹر کی تبدیلی کے حوالے سے موصول شدہ1شکایت کا متعلقہ افسران کو جلد ازجلد ازالہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔ صارفین نے لیسکو کے اس عمل کا خیر مقدم کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -