مشرقی پاکستان اور اے پی ایس جیسے سانحات سے سبق سیکھنا چاہیے،عزیز الرحمن

  مشرقی پاکستان اور اے پی ایس جیسے سانحات سے سبق سیکھنا چاہیے،عزیز الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم نشرواشاعت مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سانحہ مشرقی پاکستان اور سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور جیسے سانحات سے قوموں کو سبق سیکھنا ہوتے ہیں دونوں حادثات میں ہمارے لیے سبق ہے۔

16دسمبر ہمیں سقوط ڈھاکا اورسانحہ اے پی ایس کی یاد دلاتاہے اوران دونوں حادثات میں ہمارے لیے سبق ہے۔ ملک میں اگر نظام مصطفےٰ نافذ ہو جاتا تو ملک دولخت نہ ہوتا۔ جب تک ملک میں قانون کی حکمرانی رائج نہیں ہوگی اورغریب اور امیر کے لیے یکساں نظامِ انصاف قائم نہیں کیا جاتا قوم تقسیم در تقسیم ہوتی چلی جائے گی۔16دسمبر کا دن سقوط ڈھاکہ اور آرمی پبلک سکول پشاور میں ہونے والے دل دہلادینے والے سانحات کی یادکو تازہ کردیتاہے۔