پاکستان سیاحو ں کے لئے پرامن او ر محفوظ ملک ہے

پاکستان سیاحو ں کے لئے پرامن او ر محفوظ ملک ہے

  

 لاہور (سٹی رپورٹر)پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے میڈیا سیکرٹری کاشف امین نے کہا ہے کہ پاکستان سیاحت کے لئے ناصرف ایک بہترین اور دنیا کا خوبصورت ملک ہے بلکہ پرامن اور سیاحوں کے لئے محفوظ ملک بھی ہے،پاکستان میں پائے جانے والے سیاحتی مقامات کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔

،اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ سیاحت کے فروغ سے ملک کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے اور کثیر ریونیو بھی حاصل کیا جاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ قدرت نے پاکستان کو قدرتی وسائل اور خوبصورت مقامات سے اس قدر نوازا ہے کہ اگر ہم ان سے مناسب طریقے سے استفادہ کریں تو ہمارے تمام معاشی مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کا سوئٹرز لینڈ کہلانے والی وادی سوات کے علاوہ رومان پرور وادی کاغان، گلیات، وادی کیلاش، وادی ہنزہ، شنگر یلا ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی خاص توجہ کا مرکز ہیں۔ دنیا کے بیشترممالک میں ایک بھی دریا نہیں بہتا جبکہ پاکستان کی سر زمین پر17 بڑے دریا بہتے ہیں جو اللہ کی جانب سے ایک نعمت ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -