سانحہ اے پی ایس کے زخم آج بھی تازہ ہیں،اشرف بھٹی

  سانحہ اے پی ایس کے زخم آج بھی تازہ ہیں،اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بلا شبہ سولہ دسمبر کا دن سانحہ پشاور اے پی ایس کی وجہ سے ہمارے لئے بہت ہی بڑے صدمے والا دن ہے اس سانحہ کو پانچ برس ہو گئے ہیں مگر آج بھی اس سے ملنے والے زخم تازہ ہیں اس دن کو قومی سوگ کے طور پر منانے کااعلان ہو نا چاہئے اور ملک سے مکمل طور پر دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترسکی ہے۔
اور نہ ہی ملک کو ترقی دے سکی ہے ہر شعبے میں حکومت نے اپنی نالائقی ثابت کردی ہے،ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا ویڑن لنگر خانوں اور کٹے‘ مرغیوں پر آکر ختم ہو گیا ہے