ووٹ کو عزت نہ دینے سے سانحہ مشرقی پاکستان رونما ہوا،عمران گورایہ

ووٹ کو عزت نہ دینے سے سانحہ مشرقی پاکستان رونما ہوا،عمران گورایہ

  

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات عمران گورایہ نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت نہ دینے کی وجہ سے سانحہ مشرقی پاکستان رونما ہوا۔ 16 دسمبر قومی خود احتسابی کا درس دیتا ہے۔ نااہل حکمرانوں نے سانحہ سقوط ڈھاکہ سے سبق نہیں سیکھا۔ اب سقوط سری نگر کی سازش پروان چڑھ رہی ہے، اے پی ایس پاکستان کی تاریخ کے سیاہ ترین دن ہے، آج کا دن پوری قوم کو خون کے آنسو رلاتا ہے جب قائد اعظم محمدعلی جناح کا پاکستان دولخت ہوا، ہندوستان نے مشرقی پاکستان کی علیحدگی کی صورت میں جو جو زخم پاکستانیوں کو لگائے وہ کبھی نہیں بھولائے جا سکیں گے، سانحہ اے پی ایس میں ہندوستان کا ہاتھ ہے۔گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس میں اساتذہ اور ننھے معصوم بچوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا، قوم اے پی ایس کے شہدا کو کبھی نہیں بھولے گی، ہم پاک فوج اور ننھے شہدا کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اور پاک فوج کی شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہوں نے کہاکہ شہدا کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی بنیادو ں میں شہدا کا خون شامل ہے، سانحہ اے پی ایس کو پانچ سال گزرگئے ہیں، پوری قوم آج بھی غمگین ہے، سانحہ اے پی ایس دہشتگردی پر قابوپانے کا سبب بنا، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -