گورنر پنجاب کی اہلیہ کا دورہ سند س فاؤنڈیشن،مریضوں کی عیادت
لاہور(پ ر) گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے سُندس فاؤنڈیشن لاہورکا دورہ کیا جبکہ اس موقع پر دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور سُندس فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سہیل وڑائچ، خالد عباس ڈار، آصف عفان، محمود بٹ، مسرت قیوم ڈائریکٹر حجاز ہسپتال، ملک محمد اعظم(امین بیت المال پنجاب) بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران پروین سرور نے تھیلے سیمیا، ہیمو فیلیا اور بلڈ کینسر کے مریض بچوں کی عیادت کرتے ہوئے اُن میں پھول اور تحائف تقسیم کئے اور لیبارٹری میں جدید مشینری پر بلڈ سکریننگ، خون اور اجزائے خون کی فراہمی کے عمل کو دیکھااورتھیلے سیمیا کے مرض کی روک تھام کیلئے سُندس فاؤنڈیشن کی جانب سے اختیار کی گئی تدابیر کوسراہا۔ سُندس فاؤنڈیشن میں حاصل شدہ خون کی بلڈ گروپنگ، بلڈ سکریننگ،خون کے مختلف اجزاء کی تیاری اور مریضوں کو انتقالِ خون کے مراحل کا بغور جائزہ لیااور سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا جبکہتھیلے سیمیا کے مرض کی تشخیص اور روک تھام کیلئے سُندس فاؤنڈیشن میں بننے والی نئی سٹیٹ آف دی آرٹ لیبارٹری (SUNMAC) کا دورہ کیا۔