مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے ریمارکس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں،ترجمان وزیر داخلہ
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کے ترجمان نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر داخلہ بطور سیاست دان سیاسی اختلافات کے باوجود تمام سیاسی رہنماؤں اور قائدین کا احترام کرتے ہیں۔ پیر کو ترجمان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کے مولانا فضل الرحمن کے حوالے سے ریمارکس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں، وزیر داخلہ بطور پر سیاستدان تمام سیاست دانوں کا احترام کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ ایک مقامی نمائندے نے ان الفاظ کو وزیر داخلہ سے منسوب کیا جو انہوں نے نہیں کہے تھے۔
ترجمان وزیر داخلہ