آبی ذخائر 

  آبی ذخائر 

  

اسلام آباد (اے پی پی) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد20300 کیوسک اور اخراج 25000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد8100 کیوسک اور اخراج8100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد14900 کیوسک اور اخراج20000 کیوسک، دریائے چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد17500 کیوسک  اور اخراج  10900کیوسک ہے۔

 تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1475.62 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا  ذخیرہ 2.319 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی  موجودہ سطح 1177.00 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.020 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.60 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور  قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ   0.091 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

کامرس -