سارک ممالک کو پاکستانی بر آمدات 716ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں 

      سارک ممالک کو پاکستانی بر آمدات 716ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں 

  

اسلام آباد(آن لائن)جنوبی ایشیائی ممالک کی علاقائی تنظیم سارک کے رکن ممالک کو جاری مالی سال کے دوران پاکستانی برآمدات کا حجم 716.51 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق افغانستان کو جاری مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 339.033 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 388.072 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالی سال 2018-19 کے دوران افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 1.19 ارب ڈالر رہا تھا۔ سارک کے رکن ملک بنگلہ دیش کو مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 248.37 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بنگلہ دیش کو 251.20 ملین ڈالر برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران بنگلہ دیش کو پاکستانی برآمدات کا حجم 744.56 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔سارک کے رکن ممالک میں سب سے کم برآمدات بھوٹان کو ریکارڈ کی گئی ہیں۔ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں بھوٹان کو ایک لاکھ 90 ہزار ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں بھوٹان کو پاکستانی برآمدات کا حجم 2 لاکھ 11 ہزار ڈالر جبکہ مالی سال 2018-19 میں بھوٹان کو مجموعی پاکستانی برآمدات کا حجم 8 لاکھ 24 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔مالی سال کے پہلے چار ماہ میں بھارت کو پاکستانی برآمدات کا حجم 14.40 ملین ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں بھارت کو پاکستانی برآمدات کا حجم 147.7 ملین ڈالر رہا تھا۔ مالی سال 2018-19 کے دوران بھارت کو پاکستانی برآمدات کا حجم 312 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالدیپ کو مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 2.06 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئیں۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مالدیپ کو 2.20 ملین ڈالر جبکہ مالی سال 2018-19 میں مالدیپ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 6.11 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ نیپال کو مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں 9.15 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں نیپال کو 1.62 کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ مالی سال 2018-19 نیپال کو پاکستانی برآمدات کا حجم 28.72 رہا تھا۔سری لنکا کو مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 101.60 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں سری لنکا کو پاکستانی برآمدات کا حجم 116.46 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

مزید :

کامرس -