انڈس موٹر کمپنی کوساتویں ٹویوٹا کمنڈایبل کائزن ایوارڈسے نوازاگیا
لاہور(پ ر)انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) کو کسٹمر سیٹس فیکشن کائزن ایولیوشن (CSKE) کے ساتویں عالمی مقابلے میں کمنڈایبل کائزن (Kaizen) ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ٹویوٹا موٹر ایشیا پیسفک (ٹی ایم اے پی) ہر سال اس مقابلے کا انعقاد کرتی ہے۔ ایشیاء پیسیفک خطے سے تعلق رکھنے والے تمام ڈسٹری بیوٹرز اس مقابلے میں حصہ لیتے ہیں جس کا مقصد صارفین کو ناقابل یقین کسٹمر سروس فراہم کرنے کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے کوششیں کرنا ہے۔آئی ایم سی نے رواں سال باڈی اور پینٹ کی کیٹگری میں بہترین کائزن(Kaizen) ایوارڈ جیتا۔ ایوارڈ کے حصول پر اظہار خیال کرتے ہوئے آئی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے کہا کہ مجھے اور آئی ایم سی کے تمام ساتھیوں کو خوشی ہے کہ ہمارے ٹیلنٹ نے عالمی مقابلے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ سی ایس کے ای((CSKE) کے توسط سے ہم نے اپنے صارفین کے لئے معیاری مصنوعات تیار کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور صارفین کی خوشی اور اطمینان کیلئے ہم اس معیار کو برقرار رکھیں گے۔کائزن ٹیم لیڈر آصف رضا جن کی کوششوں سے ایوارڈ کا حصول ممکن ہوا،گزشتہ دو سال سے آئی ایم سی سے وابستہ ہیں اور ملک بھر میں باڈی اور پینٹ کے کاروبار کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔سی ایس کے ای(CSKE) ڈسٹری بیوٹرز کے درمیان صحت مند مسابقتی ماحول کو فروغ دیتی ہے۔
رواں سال مقابلے کا موضوع پاکستان میں ڈیلر شپس پر ”ریڈکشن ان باڈی اینڈ پینٹ پروسس لیڈ ٹائم“تھا۔
سنگا پور میں حال ہی میں حتمی پریذنٹیشن اور تقسیم ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔