محمد سرحان ایمریٹس پاکستان کے نئے وائس پریذیڈنٹ مقرر 

محمد سرحان ایمریٹس پاکستان کے نئے وائس پریذیڈنٹ مقرر 

  

لاہور(پ ر) ایمریٹس ایئرلائن نے محمد سرحان کو پاکستان کے لئے اپنا نیا وائس پریذیڈنٹ تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایمریٹس کی انتظامیہ کی جانب سے جاب روٹیشن اور پوزیشنز پروگرام کا حصہ ہے تاکہ انتظامیہ مسافروں کی ضروریات پر بہتر انداز سے خدمات پیش کرنے کے ساتھ مارکیٹ کی حرکیات پر مستعدی سے کام کرسکے۔ ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان محمد سرحان نے کہا، "پاکستان اور ایمریٹس کے درمیان 34 سال پر محیط خصوصی تعلق اس وقت سے قائم ہے جب 25 اکتوبر 1985 کو دبئی سے کراچی کے لئے ہماری پہلی پرواز روانہ ہوئی۔ آج ہم پاکستان کے پانچ شہروں سے ہفتہ وار 67 پروازیں آپریٹ کرتے ہیں۔ پاکستان ہماری سب سے اہم مارکیٹوں میں سے ایک ہے اور ہم اپنے مسافروں کو سہولت، آرام، جدت انگیز مصنوعات اور خصوصی خدمات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہیں۔ "انہوں نے کہا، میں پاکستان کے لوگ، اسکی ثقافت اور اسکے مختلف پہلوؤں سے ہمیشہ معترف رہا ہوں اور ملک میں سیاحت کے بھرپور مواقع اور پھیلتی ہوئی سیاحتی انڈسٹری سے نہایت متاثر ہوں۔ دلچسپ تاریخ سے لیکر بھرپور کلچر تک اور مزیدار کھانوں سے لیکر انتہائی حیران کن قدرتی مناظر تک پاکستان کے پاس پیش کرنے کے لئے بہت کچھ ہے۔ 

ہم عالمی سطح پر مسافروں کے لئے پاکستان کو سیاحتی مقام کے طور پر فروغ دینے کا عمل جاری رکھیں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ اس بہترین ملک کا سفر کریں اور دلچسپ تجربے سے محظوظ ہوں۔ " 

مزید :

کامرس -