نئی ٹیرف پالیسی سے صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا میاں خرم الیاس

نئی ٹیرف پالیسی سے صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا میاں خرم الیاس

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ نئی ٹیرف پالیسی سے صنعتی ترقی و برآمدات میں اضافہ ہوگا، یہ اقدام قومی اقتصادی پالیسی کے ضمن میں سنگ میل ثابت ہوگا کیوں کہ اس کے ذریعے صنعتی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے درآمداتی ٹیرف کے نفاذ کے اہمیت کو تسلیم کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میاں خرم الیاس نے کہا کہ پاکستان کی قومی ٹیرف پالیسی 2019کے مطابق پاکستان اس حوالے سے اپنے ہمسائیہ ممالک سے بھی پیچھے ہے جبکہ 2003سے لیکر اب تک چین، بھارت،ایران اور افغانستان کا عالمی تجارت میں شراکت 216فیصد بڑھی ہے سارک خطے کی 186فیصد اور معاشی تعاون کی تنظیم (ای سی او) کی تجارت میں 127فیصد اضافہ ہوا ہے اور دوسری جانب پاکستان کی عالمی تجارت میں حصہ داری 19فیصد کم ہوئی ہے۔دیگر کامیاب ترقی یافتہ ممالک کے برعکس پاکستان اپنی معیشت کو دنیا کے دیگر ممالک سے منسلک اور ہم آہنگ کرنے میں ناکام رہا ہے اور اس کی ایک بنیادی وجہ ٹیرف کا بہت زیادہ ہونااور درآمدات پر میں عائد محصولات ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان اب تک اس بین الاقوامی تجارت کا حصہ نہیں بن سکا جس سے آج بین الاقوامی تجارت ہوتی ہے۔#/s#

مزید :

کامرس -