سانحہ اے پی ایس کے اہم سہولت کار تاج کو پھانسی دیدی گئی

سانحہ اے پی ایس کے اہم سہولت کار تاج کو پھانسی دیدی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(آئی این پی) سانحہ آرمی پبلک سکول کے اہم سہولت کار تاج محمد کو پھانسی دے دی گئی۔پیر کی صبح سانحہ اے پی ایس پشاور کے اہم سہولت کار کو سانحے کی پانچویں برسی کے موقع پر پھانسی دے کر انجام تک پہنچا دیا گیا۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے سرگرم رکن تاج محمد ولد الف خان مسلح افواج پر حملوں اور خود کش بم باروں کا سہولت کار تھا، اے پی ایس حملے کے لیے بھی سہولت کاری کی جس میں 125بچوں سمیت 151افراد شہید ہوئے تھے، سہولت کار تاج محمد نے دوران سماعت مجسٹریٹ کے سامنے جرم کا اعتراف بھی کیا تھا۔
سانحہ اے پی ایس

مزید :

صفحہ اول -