پشاور ہائیکورٹ کے باہر رکشہ میں دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 11افراد زخمی

پشاور ہائیکورٹ کے باہر رکشہ میں دھماکہ، پولیس اہلکار سمیت 11افراد زخمی

  

پشاور(کرائمز رپورٹر/ مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ کے باہر رکشے میں زور دار دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے، قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، 4 سے 5 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بی ڈی یو ٹیم نے موقع سے اہم شواہد اکٹھے کئے بعد ازاں ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے جائے حادثہ کا دورہ کرکے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں جن کا فرنزک جائزہ لیا جائیگا جس سے دھماکہ کی نوعیت معلوم ہو سکے گی انہوں نے مزید کہا کہ واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کی ہے جس میں رکشہ کو سیدھا جاتے ہوئے دکھایا گیا جس سے تفتیش کو مزید وسیع کر دیا گیا ہے، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ فرانزک رپورٹ سے دھماکے کی نوعیت اور محرکات کا پتہ لگایا جا سکے گا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ زوردار تھا جس کے فوراً بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ سی سی پی او کے مطابق دھماکہ 12 بج کر 5 منٹ پر ہوا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں 4 سے 5 کلو گرام دیسی ساختہ بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -