بھارتی فورسزکی وادی لیپا میں گولہ باری، طالبعلم شہید، ایک زخمی، 8مکان تباہ

بھارتی فورسزکی وادی لیپا میں گولہ باری، طالبعلم شہید، ایک زخمی، 8مکان تباہ

  

چکوٹھی(آئی این پی) بھارتی فوج کی وادی لیپا میں سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری و فائرنگ سے ایک طالب علم شہید،ایک زخمی اور آٹھ مکانات جزوی طور پر تباہ ہوگئے، لائن آف کنٹرول پر وادی لیپا سے ملحقہ بازار اور تعلیمی ادارے حفاظتی نقطہ نظر کے تحت بند کر دئیے گئے، لوگ مورچوں میں محصور ہو کر رہ گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح آٹھ بجے بھارتی فوج نے وادی لیپا کے دیہاتوں منڈا کلی،چننیاں اور نوکوٹ پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی جس کے نتیجہ میں جماعت دہم کے طالب علم جواد ولد محمد اشتیاق سکنہ منڈا کلی شہید اور جماعت پنجم کا طالب علم احسان ولد لیاقت زخمی ہو گئے،جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلا اشتعال گولہ باری کے بعد پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارتی گنیں خاموش ہوگئیں۔

بھارتی فورسز/فائرنگ

مزید :

صفحہ اول -