وزیر اعظم عمران خان دورہ بحرین کے بعد جنیوا پہنچ گئے
منامہ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان بحرین کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے عالمی مہاجر فورم میں شرکت کرنے کیلئے جنیوا پہنچے گئے، قبل ازیں فرمانروا حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر بحرین کے قومی دن کی تقریبات میں بطور مہمان خصو صی شرکت کیلئے بحرین پہنچے تو بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں وزیراعظم مانامہ کے الغدیبیہ کے شاہی محل پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی باضابطہ ملاقات ہوئی۔ملاقات میں وزیراعظم کے معاو ن خصوصی برائے بیرون ملک مقیم پاکستانی ذوالفقار بخاری بھی موجود تھے۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں باہمی دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔بعدازاں وزیراعظم عمران خان کو بحرین کے شاہ حمد بن عیسٰی الخلیفہ نے اپنے ملک کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈشاہ حمد آرڈر آف رئیسانس سے نوازا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے دورہ بحرین کے دوران وفود کی سطح پر مذا کر ا ت کیے۔ ان مذاکرات میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی جبکہ د و نوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں جن میں اعلیٰ تعلیم، سائنسی تحقیق، کھیلوں اور میڈیکل کے شعبے میں تعاون سمیت دیگر یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ وز یراعظم عمران خان کے بحرین کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پران کے ہمراہ ایک اعلی سطح وفد بھی ہے جس میں کابینہ کے ارکان کے علا و ہ دیگر اعلی حکام بھی شامل ہیں۔پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترک عقیدے وثقافت، با ہمی اعتماد اور ہم آہنگی پر مبنی قریبی خوشگوار تعلقا ت ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان سیاست، تجارت، کاروبار، دفاع، عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ وسیع البنیاد تعلقا ت قائم ہیں، اعلیٰ سطحی دوروں کا مسلسل تبادلہ دونوں ممالک کے تعلقات کا نمایاں وصف ہے، بعدازاں جب وزیراعظم عمران خان کا دورہ بحرین مکمل ہوا تو بحرین کے ولی عہد نے انہیں ائیر پورٹ پر رخصت کیا،جہاں سے وزیر اعظم عمران خان سوئٹزرلینڈ جنیوا روانہ ہو گئے جہاں آج وہ عالمی پناہ گزین کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آفس کے ترجمان کے مطا بق سوئٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ اور سوئس حکومت کے اشتراک سے عالمی مہاجرین فورم کی مشترکہ صدارت کریں گے، ترک صدر طیب ارد گا ن، کوسٹاریکا، ایتھوپیا اور جرمنی کے سربراہان بھی اس فورم کا حصہ ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان فورم میں 40 سال تک افغان مہاجرین کی میزبانی کا ذکر کریں گے، وزیر اعظم فورم کے شرکا کو مہاجرین کے حوالے سے تجربات، اپنی رائے اور حکومتی کاوشوں سے بھی آ گاہ کریں گے۔وزیر اعظم جنیوا میں قیام کے دوران عالمی رہنماں اور اقوام متحدہ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، پروگرام کے مطابق وزیر اعظم، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔ دو روزہ عالمی مہاجرین کانفرنس آج17دسمبر کو شروع ہو گی جبکہ کل 18 دسمبر کو اختتام پذیر ہو گی۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا منسوخ ہو گیا ہے، وزیراعظم کی جگہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملائیشیا جائیں گے۔ خیال رہے وزیراعظم نے 18 دسمبر کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت کیلئے جانا تھا۔
وزیراعظم