مسلمان طلبہ پر تشدد قابل تشویش، مودی سرکار ہند و توابالا دستی کے نظریئے پر گامزن: شاہ محمود

  مسلمان طلبہ پر تشدد قابل تشویش، مودی سرکار ہند و توابالا دستی کے نظریئے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت میں جامعہ ملیہ اور علی گڑھ یونیورسٹی کے طلبا پر ریاستی تشدد پر تشویش ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیرخارجہ نے کہا کہ مودی سرکار ہندوتوا بالادستی کے نظریے پر چل رہی ہے، مسلمان طلبا شہریت کے متنازع قانون کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔شاہ محمود نے مزید کہا کہ مودی سرکار مسلسل اقلیتوں کو حقوق سے محروم رکھ رہی ہے۔
شاہ محمود قریشی

مزید :

صفحہ اول -