وزیراعلیٰ سندھ کے شہر میں گیس کی قلت،عوام شدید پریشان 

وزیراعلیٰ سندھ کے شہر میں گیس کی قلت،عوام شدید پریشان 

  

سیہون شریف(رپورٹ/نصر اللہ انصاری) سیہون شریف میں گیس پریشر کا بحران شدت اختیار کرگیا گھریلو صارفین کے لئے گیس نایاب ہوگئی، مہنگے داموں لکڑیاں خریدنے پر مجبور محنت کشوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے  بچے ناشتہ کرنے کے بغیر اسکول جانے پر مجبور گیس انتظامیہ کے گٹھ جوڑ سے گھریلو صارفین کی سپلائی  سی این جی اسٹیشن  پر منتقل  ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے تاریخی شہر سیہون شریف  میں سردیوں کی موسم کا آمد آتے ہی گیس کا مصنوعی بحران پیداکردیا گیا ہے اور گھریلو صارفین کو گیس سپلائی بند کرکے محکمہ اوجی ڈی سی ایل کے کرپٹ عملدار اور سی این جی اسٹیشن مالکان کی ملی بھگت سے  غیر قانونی طور پر چوری چھپے  سی این جی اسٹیشنز کو دی جارہی ہے جس  سے گھریلو صارفین سخت پریشانی سے دوچار ہیں گیس  نہ ہونے کی وجہ سے  شہری مہنگے داموں پر لکڑی خریدنے پر مجبور ہوگئے  ہیں  اسکول کے بچے ناشتہ لیٹ ہونے کی وجہ سے بھوکے اسکول جانے پر مجبور  ہیں جبکہ غریب محنت کشوں کے گھروں کے چولہے گیس نہ ہونے کی وجہ سے  ٹھنڈے پڑ گئے ہیں شہریوں نے گیس انتظامیہ پر اپنے سخت غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے الزام  عائد کیا ہے کہ مذکورہ انتظامیہ عوامی شکایات کا کوئی بھی تدارک  کرنے کو تیار نہیں ہے۔سیہون شریف کے  سیاسی سماجی شہری کمیٹی و سول سوسائٹی کے رہنماؤں کامریڈ اکبر ملاح ،مولا بخش نوحانی  نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب سے مطالبہ کیا ہے کہ لعل شہباز قلندر کی نگری سیہون شریف  میں گھریلو گیس کی مصنوعی قلت ختم، کرپٹ انتظامیہ کے خلاف کارروائی کرکے شہریوں کو پریشانی سے بچایا جائے۔

مزید :

صفحہ اول -