آصف زردار کے وزن میں کمی پر ڈاکٹرز کا اظہار تشویش، ہوائی سفر سے روک دیا

  آصف زردار کے وزن میں کمی پر ڈاکٹرز کا اظہار تشویش، ہوائی سفر سے روک دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی،اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آ صف زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے، میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کے مہروں اور عارضہ قلب کی رپورٹس پرانکا تفصیلی معائنہ کیا، بورڈ نے آصف زرداری کے وزن کے کم ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کے مزیدمیڈیکل ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔دوسری جانب ڈاکٹرز نے آصف زرداری کوفضائی سفر سے روک دیا ہے جس کے باعث اب وہ آج احتساب عدالت کے روبرو پیش جعلی اکاؤنٹس مقدمات کیس میں پیش نہیں ہو سکیں گے،پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو آرام کا مشورہ دیا ہے اسلئے احتساب عدا لت میں ان کے بجائے وکلا پیش ہوں گے اور عدالت سے آصف زرداری کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کی جائے گی،تاہم فریال تالپور عدالت میں پیش ہونگی۔دوسری جانب پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر کی سربراہی میں قائم میڈیکل بورڈ آصف علی زرداری کا علاج جاری رکھے ہو ئے ہے۔ادھر ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی صحت میں بہتری اور ان سے اہلخانہ اور دوستوں کو ملاقات کی اجازت دیئے جانے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آصف زردار ی کی میڈیکل رپورٹس حوصلہ افزا ہیں، تاہم ان کا وزن کم ہو رہا ہے جو پریشانی کی بات ہے۔ البتہ ان کی صحت میں بہتری ضرور آ رہی ہے۔ آصف زرداری کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیمارداری کیلئے آنیوالوں سے ان کو ملاقاتوں کی اجازت دی ہے جبکہ سابق صدر کے معا لجین رپورٹس اور صحت کا مزید جائزہ لے رہے ہیں۔دوسری طرف دنیا نیوز ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے آصف ز ر د اری کو ٹیلی فون کرکے ان کی صحت کے بارے میں دریا فت کیااورضمانت پر رہائی ملنے کی مبارکباد بھی دی۔دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
زرداری

حکومت نے ٹیکسٹائل ڈویژن ختم
کردی، دفاتر وزارت تجارت میں ضم
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل ڈویژن کوختم کرتے ہوئے اس کے دفاتر وزارت تجارت میں ضم کر دیئے،ٹیکسٹائل ڈویژن کے تمام دفاتر وزارت تجارت کے دفاتر تصور ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی کفایت شعاری مہم کی روشنی میں ٹیکسٹائل ڈویژن کو ختم کرتے ہوئے اس کے دفاتر وزارت تجارت میں ضم کر دیئے ہیں جس کے بعد وفاقی وزارتوں کی تعداد 33 جبکہ ڈویژنز کی تعداد کم ہو کر 41رہ گئی ہے۔
ٹیکسٹائل ڈویژن

مزید :

صفحہ اول -