کراچی کے نام پر ووٹ لینے والے ایک روپے کا بجٹ نہ دے سکے،مرتضیٰ وہاب

کراچی کے نام پر ووٹ لینے والے ایک روپے کا بجٹ نہ دے سکے،مرتضیٰ وہاب

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کے تر جما ن اور مشیر برا ئے قا نون اور کو سٹل ڈیولپمنٹ بیرسٹر مرتضی وہاب نے وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان فردوس عاشق اعوان کے پیچھے چھپنے کے بجائے خود سامنے آئیں تو بہتر ہو گا عثمان بزدار جیسے کٹھ پتلی کو وزیراعلی بنانے والے ملک کے قابل ترین وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر تنقید کرتے اچھے نہیں لگتے، بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کے نام پر ووٹ لینے والے کراچی کو عملی طور پر ایک روپے کا ترقیاتی بجٹ نہ دے سکے آصف زرداری کو چھ ماہ قید میں رکھ کر الزامات ثابت نہ کرسکنے والے اپنی زبانوں کو لگام دیں پورا پاکستان جانتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نظریات نہیں بلکہ اقتدار کیلئے سیاست کرتی ہیں، بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی میں آنے کے بعد فردوس عاشق اعوان کے خلاف نیب کی تحقیقات کا بند ہونا سوالیہ نشان ہے اگلے انتخابات تک محترمہ کے بیانات پیپلز پارٹی کے حق میں ہوں گے۔ چند ماہ بعد محترمہ فردوس عاشق اعوان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے لیے کو ششیں کریں گی۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سندھ حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے سے بہتر ہے کہ ریلوے پر توجہ دیں۔ شیخ رشید بے پیندے کے لوٹے کی طرح بیان بدلتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید خبروں میں زندہ رہنے کے لئے اخلا قیا ت سے گر ی حر کتیں کرسکتے ہیں۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون ماحولیات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ 16 دسمبر وہ تکلیف دہ دن ہے جسے آج بھی یاد کرکے آنکھیں نم ہو جاتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامرس کالج میں سانحہ اے پی ایس کی یاد میں ہونے والی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس المناک سانحے کے متاثرہ خاندان آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ان معصوم شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سا نحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین کو صبر استقامت کی دلیل ہیں جن پر پو ر ی قو م انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہداء کے والدین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ رب العزت ایسے سا نحہ سے وطن عزیز کو ہر گھڑی محفوظ رکھے۔اس موقع پر کالج کے طلباء کے ساتھ اساتذہ کرام اور ڈپٹی کمشنر جنوبی بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ اول -