قائم مقام گورنر آغا سراج درانی کی حاجی شفیع محمد جاموٹ کے گھر آمد

  قائم مقام گورنر آغا سراج درانی کی حاجی شفیع محمد جاموٹ کے گھر آمد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی پیر کے روز سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی شفیع محمد جاموٹ (مرحوم) کے گھر گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔اس موقع پر حاجی شفیع جاموٹ (مرحوم) کے فرزند سہیل جاموٹ کے علاوہ رکن سندھ اسمبلی محمود عالم جاموٹ، سابقہ ٹاؤن ناظم عاشق جامو ٹ اور جان عالم جاموٹ بھی موجود تھے۔ قائم مقام گورنرسندھ نے کہا کہ حاجی شفیع جاموٹ نہایت شفیق اور ہر دل عزیز شخصیت تھے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، آج وہ ہمارے درمیان موجود نہیں ہیں لیکن ان کی خدمات ہمیشہ ان کی یاد دلاتی رہیں گی۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد میں پھوٹ پڑگئی،سابق وزیراعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے جی ڈی اے سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کا اتحاد ڈیڑھ سال تک بھی نہ چل سکا، سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے جی ڈی اے سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ایاز لطیف پلیجو عرفان اللہ مروت علی گوہر خان مہر صفدر عباسی بھی جی ڈی اے سے غیر متحرک ہوگئے ہیں۔ پیر پگارا نے ایک بار پھر اپنی پرانی جماعت مسلم لیگ فنکشنل لیگ کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی صدر پیر صدرالدین شاہ از سر نو تنظیم سازی کیلئے بھی میدان میں آگئے۔ پیر صدر الدین شاہ فقیر حاجی جادم منگریو کو پارٹی کا سینئر صوبائی صدر مقرر کردیا ہے۔جادم منگریو اپنے ہی حلقہ انتخابات سے چار بار صوبائی نشست سے شکست کھاچکے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -