چیف الیکشن کمشنر،ممبران کاتقرر،حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈ لاک ختم نہ ہوسکا
اسلام آباد(آئی این پی)چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین کی نامزدگی پر حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان موجود ڈیڈ لاک کا تاحال خاتمہ نہیں ہوسکا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور دو اراکین کی نامزدگی پر حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان نہ صرف مذاکرات نہیں ہوسکے ہیں بلکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی نہیں بلوایا جا سکا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومتی اراکین سے مشاورت کی ہے جس میں متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنرتقرر