جی ڈی اے میں اختلاف ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی کنارہ کشی

جی ڈی اے میں اختلاف ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی کنارہ کشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد میں پھوٹ پڑگئی،سابق وزیراعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے جی ڈی اے سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔تفصیلات کے مطابق جی ڈی اے کا اتحاد ڈیڑھ سال تک بھی نہ چل سکا، سابق وزیر اعلی سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے جی ڈی اے سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ایاز لطیف پلیجو عرفان اللہ مروت علی گوہر خان مہر صفدر عباسی بھی جی ڈی اے سے غیر متحرک ہوگئے ہیں۔ پیر پگارا نے ایک بار پھر اپنی پرانی جماعت مسلم لیگ فنکشنل لیگ کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، مسلم لیگ فنکشنل کے صوبائی صدر پیر صدرالدین شاہ از سر نو تنظیم سازی کیلئے بھی میدان میں آگئے۔ پیر صدر الدین شاہ فقیر حاجی جادم منگریو کو پارٹی کا سینئر صوبائی صدر مقرر کردیا ہے۔جادم منگریو اپنے ہی حلقہ انتخابات سے چار بار صوبائی نشست سے شکست کھاچکے ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -