عمران خان ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے خواہاں ہیں، اسد قیصر
صوابی(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ عمران خان واحد لیڈر جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا مہنگائی کی مصنوعی لہر جلد ختم ہو جائیگی نے ٹوپی میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے جب ہمیں حکومت ملی تھی تو ملکی معشیت خراب تھی سارے ادرے خسارے میں تھے تنخواہوں کیلئے پیسے نہیں تھے عمران خان نے سخت فیصلے لئے خان صاحب نے اسلام فوبیا کے بارے میں اقوام متحدہ میں بات کی ختم نبوت پر ہمارا ایمان ہیں عمران خان واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو ایشیا کی مضبوط معاشی طاقت بنائے گا کچھ مولوی ناموس رسالت کی بات کرتے ہیں ناموس رسالت پر میری اور میرے خاندان کی جان قربان 35سال سے حکومت کرنے والے ہم۔سے پوچھتے ہیں کہ آپ نے کیا کیا بدعنوان حکومتوں کی وجہ سے آج یہ حال ہیں صوابی 220کے وی گریڈ اسٹیشن نو ارب سے تعمیر کرہے جس سے صوابی میں ولٹیج کا مسئلہ حل ہو جائے گا