راولپنڈی،لاپتا افراد کے مقدمات لڑنے والے انعام الرحیم ایڈووکیٹ لاپتا

راولپنڈی،لاپتا افراد کے مقدمات لڑنے والے انعام الرحیم ایڈووکیٹ لاپتا
راولپنڈی،لاپتا افراد کے مقدمات لڑنے والے انعام الرحیم ایڈووکیٹ لاپتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاپتا افراد کے مقدمات لڑنے والے انعام الرحیم ایڈووکیٹ لاپتاہوگئے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق لاپتہ ہونے والے انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے بیٹے حسنین انعام نے کہا ہے کہ والد کو رات گئے نامعلوم افراد نے رہائشگاہ عسکری 14 راولپنڈی سے اٹھایا،انعام الرحیم ایڈووکیٹ کولے جانے والے افراد کی تعداد 8 سے 10تھی،حسنین انعام کا مزید کہنا ہے کہ دروازے پر میرے دوست کا نام لیا گیا، والدہ نے دروازہ کھول دیا ،مسلح افراد نے میرے والد کو سوتے ہوئے جگایا اور ساتھ لے گئے۔