سچن ٹنڈولکر کو بیٹنگ میں بہتری کیلیے مشورہ دینے والا ہوٹل ورکر مل گیا

سچن ٹنڈولکر کو بیٹنگ میں بہتری کیلیے مشورہ دینے والا ہوٹل ورکر مل گیا
سچن ٹنڈولکر کو بیٹنگ میں بہتری کیلیے مشورہ دینے والا ہوٹل ورکر مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت کے سابق بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کو بیٹنگ میں بہتری کیلیے مشورہ دینے والا ہوٹل ورکر مل گیا۔

چند روز قبل ٹنڈولکر نے ٹویٹر پر انکشاف کیا تھا کہ انھوں نے 19 برس قبل چنئی میں ایک ہوٹل ویٹر کے مشورے پر اپنے آرم گارڈ کو دوبارہ ڈیزائن کروا کر بیٹنگ کی بڑی خامی دور کرلی تھی، انھوں نے مذکورہ ویٹر کی تلاش کیلیے درخواست کی تھی۔ مذکورہ ہوٹل نے اس شخص کو ڈھونڈ نکالنے کا اعلان کیا جو ویٹر نہیں بلکہ ایک سیکیورٹی اسٹاف ممبر اور ان کا نام گروپرساد ہے۔انھوں نے کہاکہ مجھے یقین نہیں تھا کہ ٹنڈولکر میرے جیسے شخص کی بات سنیں گے مگر وہ مجھ سے متفق ہوئے تھے۔

مزید :

کھیل -