مسئلہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہوناچاہیے،دنیا کو پتہ چل سکے کہ پارلیمنٹ بالادست ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ،حکومت کو الیکشن کمیشن کی تعیناتی کیلئے مزید10 روز کی مہلت

مسئلہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہوناچاہیے،دنیا کو پتہ چل سکے کہ پارلیمنٹ بالادست ...
مسئلہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہوناچاہیے،دنیا کو پتہ چل سکے کہ پارلیمنٹ بالادست ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ،حکومت کو الیکشن کمیشن کی تعیناتی کیلئے مزید10 روز کی مہلت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کیلئے حکومت کو مزید10 روز کی مہلت دیدی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو اعتماد ہے کہ آپ اس مسئلے کا حل نکال لیں گے ، مسئلے کے حل کیلئے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے،مسئلہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہوناچاہیے،دنیا کو پتہ چل سکے کہ پارلیمنٹ بالادست ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے2نئے ارکان کی تعیناتی کے معاملے پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،ڈپٹی اٹارنی جنرل سیدمحمد طیب شاہ اور سیکرٹری قومی اسمبلی عدالت میں پیش ہوئے،سیکرٹری قومی اسمبلی نے استدعاکرتے ہوئے کہا کہ معاملہ حل کرنے کیلئے مزید10روز کی مہلت دی جائے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو اعتماد ہے کہ آپ اس مسئلے کا حل نکال لیں گے ، مسئلے کے حل کیلئے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کو کلیدی کردار ادا کرنا چاہیے،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ مسئلہ پارلیمنٹ میں ہی حل ہوناچاہیے،دنیا کو پتہ چل سکے کہ پارلیمنٹ بالادست ہے،عدالت نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کیلئے مزید10روز کی مہلت دیتے ہوئے لیگی رہنماوَں کی درخواستوں پرسماعت 31 دسمبر تک ملتوی کر دی۔