جعلی اکاﺅنٹس کیس،آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،فریال تالپور کے ریمانڈ میں 7 جنوری تک توسیع

جعلی اکاﺅنٹس کیس،آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،فریال ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس،آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور،فریال تالپور کے ریمانڈ میں 7 جنوری تک توسیع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے میگامنی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی اورفریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈمیں 7 جنوری تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں میگامنی لانڈرنگ اور جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے کیس کی سماعت کی، نیب کی ٹیم نے فریال تالپوراورعبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا،سابق صدرآصف زرداری نے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی،فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو سفر نہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے،عدالت نے سابق صدرآصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی اورملزموں کے ریمانڈ میں 7 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -