خانیوال سے ملتان تک موٹر وے کو بند کر دیا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان موٹر ویز سید عمران احمد نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ خانیوال سے ملتان موٹروے شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجما موٹر ویز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ موہلنوال، مراکہ ، مانگا منڈی ،پھول نگر ، جمبر ، پتوکی ، قومی شاہراہ پر رینالہ ، اوکاڑہ ، ساہیوال اورچیچہ وطنی، میاں چنوں ، خانیوال ، ملتان ، بستی ملوک ، لودھراں اور بہاولپور ، احمد پور شرقیہ ، ترنڈہ محمد پناہ اور ظاہر پیر میں دھند کا راج ہے ، شہری فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور موٹر ویز پر سفر کرنے والے مسافر معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں ۔