”کراچی کا پیدائشی اور 37 سال صحافت کے تجربے کے بعد کہہ سکتاہوں کہ کراچی عمران خان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے کیونکہ ۔۔“ سینئر صحافی کامران خان نے تحریک انصاف کو ’خبردار‘ کر دیا

”کراچی کا پیدائشی اور 37 سال صحافت کے تجربے کے بعد کہہ سکتاہوں کہ کراچی عمران ...
”کراچی کا پیدائشی اور 37 سال صحافت کے تجربے کے بعد کہہ سکتاہوں کہ کراچی عمران خان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے کیونکہ ۔۔“ سینئر صحافی کامران خان نے تحریک انصاف کو ’خبردار‘ کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے الیکشن سے پہلے اور الیکشن کے بعد کراچی کے عوام کیلئے بڑے بڑے منصوبوں کا اعلان کیا تاہم ابھی تک شہریوں کو کوئی خصوصی ریلیف ملتا دکھائی نہیں دے رہاہے جس کا اظہار شہری میڈیا سے گفتگو میں بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں اور ایسے ہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سینئر صحافی کامران خان نے پی ٹی آئی کو خبردار کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کے عوام سے کیے جانے والے وعدوں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں عمران خان کراچی میں ٹرانسپورٹ ، پانی ، گندگی سمیت دیگر معاملات کو ختم کرنے کی یقین دہانی کرواتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ وہ کہہ رہے ہیں کہ کراچی کیلئے پہلی مرتبہ ماسٹر پلان بھی تشکیل دیا گیاہے ۔

سینئر صحافی کامران نے عمران خان کے ان وعدوں پر مبنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ” کراچی کے پیدائشی اور یہاں 37 سال صحافت کے تجربے کے بعد میں کہہ سکتاہوں کہ کراچی عمران خان پی ٹی آئی کے ہاتھ سے نکل گیاہے اور وجہ جاننے کیلئے وزیراعظم ان وعدوں اور قسموں کو دوبارہ سن لیں جووہ کراچی سے کرتے رہے ہیں ، کراچی کے ساتھ کھلا دھوکہ ہواہے مگر عمران خان کو ناقابل تلافی سیاسی نقصان پہنچا ہے ۔

مزید :

قومی -