وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری کی اسلامی ترقیاتی بنک اور ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز فورم کے زیر اہتمام سائنس ڈپلومیسی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری کی اسلامی ترقیاتی ...
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری کی اسلامی ترقیاتی بنک اور ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز فورم کے زیر اہتمام سائنس ڈپلومیسی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت

  

جدہ( محمد اکرم اسد) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے یہاں اسلامی ترقیاتی بنک اور ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز فورم کے زیر اہتمام سائنس ڈپلومیسی  ورکشاپ کے افتتاحی تقریب  میں شرکت کی. ورکشاپ میں مختلف مسلم  ممالک کے سائنسدان اور سائنسی منتظمین شرکت کررہے ہیں.

 ورکشاپ کے دوران  وفاقی وزیر نے نائجیریا کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی محمد عبد اللہی سے ملاقات کی. ملاقات میں دونوں وزراء نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں  دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بات چیت کی. وفاقی وزیر نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کے تعاون کی پیشکش کی. انھوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاکستان کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی تمام آبادی کو ایک ڈیٹا بیس سے منسلک کردیا گیا ہے. ہم ڈرون ٹیکنالوجی کو زراعت کے فروغ کیلئے استعمال کررہے ہیں. اسکے علاوہ بائیو ٹیکنالوجی پارک بنا رہے ہیں. اور زراعت کی پیداوار  کو ہائڈرو پونک ٹیکنالوجی کے ذریعے بڑھا رہے ہیں. وفاقی وزیر نے

 نائجیریا میں سائنس و ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے کی پیشکش کی.  فواد چودھری نے انکو پاکستان دورے کی بھی دعوت دی.

نائجیریا کے وزیر نےکہا کہ پاکستان سے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں. انھوں نے سائنس کے شعبے میں پاکستان کی ترقی کو سراہا اور کہا کہ وہ پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے.

مزید :

عرب دنیا -