وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت جمہوری روایات کے مطابق ملک کے نظام کو چلا رہی ہے: فواد حسین چوہدری

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت جمہوری روایات کے مطابق ملک کے نظام کو ...
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت جمہوری روایات کے مطابق ملک کے نظام کو چلا رہی ہے: فواد حسین چوہدری

  

جدہ(محمد اکرم اسد)  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت جمہوری روایات کے مطابق ملک کے نظام کو چلا رہی ہے جس میں عدل و انصاف کا نظام بہتر ہو رہا ہے اورہم ملک کو ترقی کی جانب لیکر جا رہے ہیں اور پی ٹی آئی نے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا وہ اس پر تیزی کے ساتھ گامزن ہے ، پی ٹی آئی کو ملک معاشی طور پر بہت کمزرو اور ناز ک حالات میں ملا تھا لیکن اب الحمد اللہ ہماری حکومت اور کام کی بدولت دن بدن ہماری ملکی معشیت بہتر ہوتی جا رہی ہے اور آہستہ آہستہ  ترقیاتی کام بھی شروع ہو رہے ہیں اور لوگوں کی امیدوں پر پورا اتر رہی ہے ، وزیراعظم عمران خان کا وژن پاکستان کو اقوام عالم کے ترقی یافتہ ممالک کہ صف میں کھڑا کرنا ہے اور قوم کو ایک عظیم قوم بنانا ہے وہ سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نزیر احمد جٹ  کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے موقع پر کہا جس میں سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر سابق ایم این اے چوہدری نزیر جٹ نے کے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی بحیثیت وفاقی وزیر کے پاکستان میں انرجی مسائل کو کنٹرول کرنے اور انرجی سے متعلق  کرائے گئے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی اور ملکی سیاسی و معاشی صورت حال  پر تبادلہ خیال کیااور مزید کہا کہ پاکستانی کی معاشی ترقی اور کشمیر کی آزادی کے لیے اس وقت سب کو ملکر جدو جہد کرنی چاہے دیگر بھی موجود تھے.

مزید :

عرب دنیا -