’’ پرویز مشرف کو مارشل لاء لگانے پر نہیں بلکہ ایمرجنسی لگانے پر سزائے موت ہوئی " عدالتی فیصلے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

’’ پرویز مشرف کو مارشل لاء لگانے پر نہیں بلکہ ایمرجنسی لگانے پر سزائے موت ...
’’ پرویز مشرف کو مارشل لاء لگانے پر نہیں بلکہ ایمرجنسی لگانے پر سزائے موت ہوئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنا دی،سابق صدرکو مارشل لگانے پر سزائے موت نہیں دی گئی بلکہ 3 نومبر 2007 کوایمرجنسی نافذلگانے پرموت کی سزاسنائی گئی۔

نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے سابق صدرپرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنا دی،تین رکنی بنچ نے 2 ایک کی اکثریت سے سزائے موت کا فیصلہ سنایاجبکہ ایک جج نے فیصلے سے اختلاف کیا۔واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے 12 اکتوبر1999 میں مارشل لا لگایا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -اہم خبریں -