پاک ہزارہ گروپ کے پروگرام ”ویڑا“ میں فلم سٹار میرا کی شرکت

پاک ہزارہ گروپ کے پروگرام ”ویڑا“ میں فلم سٹار میرا کی شرکت
پاک ہزارہ گروپ کے پروگرام ”ویڑا“ میں فلم سٹار میرا کی شرکت

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) ہزارہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے امارات میں مقیم پاکستانیوں نے خدمت خلق کے نئے پاک ہزارہ گروپ قائم کیا ہے جس کے زیر اہتمام امارات میں مقیم اوورسیز پاکستانیز کے مسائل کے حل کے لئے جائزہ لیا جائے گا۔ پاک ہزارہ گروپ نے تمام ہزارے والوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے لئے MAGٹی وی کا بھی آغاز کیا ہے۔ یوٹیوب پر چل نے والے MAG ٹی وی اپنے ناظرین کے لئے رنگارنگ پروگرام بھی پیش کرتا ہے۔

پاک ہزارہ گروپ کے حالیہ اجلاس میں ہزارہ کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور صحافیوں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر سرپرست اعلیٰ ملک منیر اعوان، فلم سٹار میرا، سماجی کارکن فرزانہ منصور، نیاز علی جدون، نبیل اعوان، عاشق سواتی، بختاور خان، خالد محمود گوندل، سلیمان جاذب اور طاہر منیر طاہر نے شرکت کی۔ پاک ہزارہ گروپ نے ”ویڑا“ کے نام سے ایک پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ تنظیم کے سرپرست اعلیٰ ملک منیر اعوان نے اپنے وسیع و عریض گھر میں گاﺅں کی طرز کا ایک آنگن بنا رکھا ہے جسے ویڑا کا نام دیا گیا ہے۔

ویڑا میں دیہات سے متعلقہ تقریباً ہر چی زرکھی گئی ہے اور ماحول بھی گاﺅں کا ہی دیا گیا ہے۔ ایک بات جان کر بے حد حیرانی اور خوشی ہوئی کہ ویڑا میں پاکستانی مٹی استعمال کی گئی ہے اور کچی دیواروں پر مٹی سے لیپ کیا گیا ہے۔ ملک منیر اعوان نے ذاتی محنت سے پردیس میں دیس کا ماحول فراہم کیا ہے جس قابل تحسین بات ہے۔ MAGٹی وی کے پروگرام ویڑا میں فلم سٹار میرا نے کہا کہ انہیں یہاں آکر گاﺅں کی یاد آگئی ہے کیونکہ یہاں گاﺅں میں استعمال ہونے والی ہر چیز موجود ہے۔

میرا نے کہا کہ ملک منیر اعوان نے پردیس میں دیس کا ماحول فراہم کردیا ہے۔ MAGٹی وی پروگرام ویڑا کے دیگر مہمانوں نے بھی پاک ہزارہ گروپ کے زیر اہتمام اس کوشش کو سراہا اور امید ظاہر کی ہے کہ اس کوشش سے نہ صرف ہزارہ ڈویژن کے لوگ بلکہ پورے پاکستان کے لوگ متحدہ ہوجائیں گے۔ اس موقع پر لائیو میوزک پیش کیا گیا اور لوگوں کے سامنے تازہ جلیبیاں اور سموسے بھی بنائے گئے جس سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

مزید :

عرب دنیا -