سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو سزائے موت سنادی گئی،فیصلے کیخلاف اپیل کرسکیں گے یا نہیں ،جانیے

سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو سزائے موت سنادی گئی،فیصلے کیخلاف اپیل ...
سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو سزائے موت سنادی گئی،فیصلے کیخلاف اپیل کرسکیں گے یا نہیں ،جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی،اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے مختصرفیصلہ سنادیا،اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے مختصر فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کو اپیل کا حق دیا گیا اگروہ فیصلے کے بعد ملک میں نہ آئے اور عدالتوں کا سامنا نہ کیا تووہ یہ حق میں کھو دیں گے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں سابق صدرپرویزمشرف کو سزائے موت سنا دی،اسلام آبادکی خصوصی عدالت نے مختصرفیصلہ جاری کردیا،سنگین غداری کیس کاتفصیلی فیصلہ 48 گھنٹوں میں جاری کیا جائے گا،تین رکنی بنچ نے 2 ایک کی اکثریت سے سزائے موت کا فیصلہ سنایاجبکہ ایک جج نے فیصلے سے اختلاف کیا۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے مختصر فیصلے میں سابق صدر پرویز مشرف کو اپیل کا حق دیا گیا اگروہ فیصلے کے بعد ملک میں نہ آئے اور عدالتوں کا سامنا نہ کیا تووہ یہ حق میں کھو دیں گے ۔