" آرٹیکل 6 صرف پرویز مشرف پر لاگو نہیں ہوگا بلکہ ۔ ۔ ۔" معروف ماہرقانون نے بڑے بڑوں کی نیندیں اڑا دیں، خطرے کی گھنٹی بجادی

" آرٹیکل 6 صرف پرویز مشرف پر لاگو نہیں ہوگا بلکہ ۔ ۔ ۔" معروف ماہرقانون نے بڑے ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماہر قانون آفتاب باجوہ نے سنگین غداری کیس پر اسلام آبادکی خصوصی عدالت کے فیصلے پر کہا ہے کہ سنگین غداری کیس ایک سادہ ساکیس ہے ، 1973 کے بعد پہلا کیس ہے جس کا باقاعدہ ٹرائل ہوا ہے ،آفتاب باجوہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 کی دفعہ 2 میں واضح لکھاہوا ہے کہ 3 نومبر کی ایمرجنسی لگانے میں جتنے لوگ بھی ملوث ہیں ان سب کو شامل کیا جائے گاان کا کہناتھا کہ اس وقت کے جتنے بھی کورکمانڈرز ،گورنرزاوروزارت قانو ن کے لوگ جہاں سے یہ سمری نکلی تھی ان سب کوکیس میں شامل کیاجائے گا۔

آفتاب باجوہ نے نجی ٹی وی جی این این نیوز پر عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ سابق صدر پرویز مشرف کے پاس سپریم کورٹ میں اپیل کا حق موجود ہے اس کیلئے انہیں خودکو سرنڈر کرنا ہوگااور عدالت میں پیش ہوناہوگاجس طرح سابق وزیراعظم نوازشریف عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں ،آفتاب باجوہ کاکہناتھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آج کا فیصلہ ایک تاریخی فیصلہ ہے کیونکہ اس فیصلے کی روشنی میں حکومت اور دوسرے ادارے مضبوط ہوں گے،کیونکہ اب جو کرپشن کے کیسز چل رہے ہیں اگراسی طرح آزادانہ فیصلے ہوتے رہیں توملک میں ادارے مضبوط ہوں گے۔

ماہر قانون کا کہناتھا کہ اپیل کیلئے ملزم کا موجود ہونا ضروری ہے جب یہ سپریم کورٹ میں اپیل فائل کریں گے تو وہاں اپیل پراعتراض لگے گاسپریم کورٹ کے رولز کے مطابق ضروری ہے کہ جیل سے تصدیق شدہ وکالت نامہ آئے اوریہ ثابت کرے کہ ملزم نے سرنڈر کردیا ہے اوروہ جیل کے اندر ہے اس اعتراض کیخلاف پھر ایک اپیل ہوتی ہے اس وقت ملزم کا وکیل کہہ سکتا ہے کہ سماعت کے وقت مشرف پاکستان آجائیں گے پھر اس اپیل کو نمبر لگتا ہے اور کورٹ میں پیش ہوتی ہے ۔

آرٹیکل 6 بڑا سیدھا ساکیس ہے ،قانون میں واضح لکھا ہے کہ جو بھی اس طرح اقتدار میں آئے اس کیلئے سزامتعین ہے ،آئین توڑنے یا آئین کی خلاف ورزی کرنے والے کی سزاواضح ہے ،آفتاب باجوہ نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 کی دفعہ 2 میں واضح لکھاہوا ہے کہ 3 نومبر کی ایمرجنسی لگانے میں جتنے لوگ بھی ملوث ہیں ان سب کو شامل کیا جائے گاان کا کہناتھا کہ اس وقت کے جتنے بھی کورکمانڈرز ،گورنرزاوروزارت قانو ن کے لوگ جہاں سے یہ سمری نکلی تھی ان سب کوکیس میں شامل کیاجائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -