’’رحم کریں‘‘مشرف کو سزائے مو ت پر فواد چوہدری انتہائی جذباتی ہو گئے

’’رحم کریں‘‘مشرف کو سزائے مو ت پر فواد چوہدری انتہائی جذباتی ہو گئے
’’رحم کریں‘‘مشرف کو سزائے مو ت پر فواد چوہدری انتہائی جذباتی ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کی سزا سنا دی ہے جس پر اب وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا موقف بھی سامنے آ گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”وقت کے تقاضے ہوتے ہیں، ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے، ایسے فیصلے جس سے فاصلے بڑھیں ، تقسیم بڑھے قوم اور ادارے تقسیم ہوں ان کا فائدہ ؟ مسلسل کہہ رہا ہوں گفتگو کی ضرورت ہے ،نیو ڈیل (New Deal) کی طرف جائیں ایک دوسرے کو نیچا دیکھانا کسی کے مفاد میں نہیں، ملک پر رحم کریں۔“
یاد رہے کہ خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ میں سے دو ججز نے اکثیرتی فیصلہ سنایا ہے جبکہ ایک جج نے سزائے موت سے اختلاف کیاہے ۔ خصوصی عدالت کی جانب سے مختصر فیصلہ جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ عدالت نے تین ماہ میں شکایات ، ریکارڈ اور دلائل کا جائزہ لیا ہے ، پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین توڑا ہے اور آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت سزا کے مستحق ہیں ، اس لیے انہیں سزائے موت سنائی جاتی ہے۔ تین میں سے دو ججز نے اکثریتی فیصلہ دیاہے جبکہ ایک جج نے اختلاف کیاہے۔خصوصی عدالت سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ 48 گھنٹوں کے بعد جاری کرے گی۔

مزید :

قومی -