پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلےکاسٹاک مارکیٹ پر کیا اثرپڑا؟ جانئے

پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلےکاسٹاک مارکیٹ پر کیا اثرپڑا؟ جانئے
پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلےکاسٹاک مارکیٹ پر کیا اثرپڑا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پرویز مشرف کو سزائے موت سنائے جانے پر اسٹاک مارکیٹ گرگئی۔100انڈیکس میں 500پوائنٹس کی کمی ہوگئی جس کی وجہ سے پاکستانیوں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے، اس وقت 100انڈیکس 42,056.14سے گرکر41,504.15پرٹریڈ کررہا ہے۔رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا رجحان انتہائی مثبت دیکھا گیا تھا۔
آج دن کے آغازپرانٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیاجبکہ سٹاک مارکیٹ سے کاروباری افراد کیلئے بڑی خوشخبری آ ئی ہے اور سٹا ک ایکسچینج 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گئی تاہم سابق صدرمشرف کی سزائے موت کے فیصلے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں مندی ہوگئی۔
آج دن کے آغا زپرانٹر بینک میں کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں تین پیسے اضافہ ہواجس کے بعد ڈالر 155.03 روپے پر ٹریڈ کرتارہاجبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میںکاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 644 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں اچانک اضافہ ہوا اور انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا اور 42 ہزار 56 پوائنٹس پہنچ گیاتاہم یہ اضافہ مسلسل جاری نہ رہ سکا ۔

مزید :

بزنس -