” یہ بات ذہن میں رکھیں کہ پرویز مشرف۔۔۔ “سابق فوجی صدر کو سزائے موت ملنے پر عارف حمید بھٹی نے حیران کن انکشاف کردیا

” یہ بات ذہن میں رکھیں کہ پرویز مشرف۔۔۔ “سابق فوجی صدر کو سزائے موت ملنے پر ...
” یہ بات ذہن میں رکھیں کہ پرویز مشرف۔۔۔ “سابق فوجی صدر کو سزائے موت ملنے پر عارف حمید بھٹی نے حیران کن انکشاف کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق فوجی صدر کو سزائے موت ملنے پر عارف حمید بھٹی نے حیران کن انکشاف کردیاکہتے ہیں یہ بات ذہن میں رکھی جائے کہ مشرف کو نومبر دوہزار سات کی ایمرجنسی میں مجرم قراردے کرسزاسنائی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ” پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارایک سابق آرمی چیف کو سزائے موت دی گئی ہے اور اس کا انتہائی اثرپڑے گا۔یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ مشرف نے 12اکتوبر1999کو مارشل لالگایاتھاجبکہ وہ مجرم 7نومبر2007کی ایمرجنسی کی وجہ سے قرارپائے ہیں۔“

واضح رہے کہ سابق فوجی آمر اور صدر پرویز مشرف کو عدالت نے سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سنادیا ہے۔

مزید :

قومی -