پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا کے بعد راولپنڈی میں انتہائی اہم اجلاس طلب ، معروف صحافی نے بڑی خبر دیدی

پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا کے بعد راولپنڈی میں انتہائی اہم اجلاس طلب ، معروف ...
پرویز مشرف کو پھانسی کی سزا کے بعد راولپنڈی میں انتہائی اہم اجلاس طلب ، معروف صحافی نے بڑی خبر دیدی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کی سزا سنا دی ہے جس پر سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیاہے کہ راولپنڈی میں اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا گیاہے ۔

نجی ٹی وی جی این این کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ ” میری اسلام آباد میں بات ہوئی ہے اور معلوم ہواہے کہ راولپنڈی میں ایک اہم اجلاس طلب کر لیا گیاہے ، پاکستان کی تاریخ میں کئی مارشل لاءلگے لیکن کسی آرمی چیف پر یہ الزام لگا دیتے ہیں کہ یہ غدار ہے تو اس کا دنیا میں تاثر بہت عجیب و غریب جاتاہے ، اس پر راولپنڈی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی طلب کر لیا گیاہے ۔“

اینکر پرسن نے عارف حمید بھٹی سے سوال کیا کہ اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے یا راولپنڈی میں ؟ جس پر عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ یہ اجلاس راولپنڈی میں طلب کیا گیاہے ، اسلام آباد میں تو بیچاروں کو کیا پتا ہے ، انہوں نے ہی تو یہ کیس خراب کیاہے ۔

عارف حمید بھٹی کا کہناتھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ کسی سابق آرمی چیف کو سزائے موت سنائی گئی ہے اور اس کا انتہائی اثر ہو گا ، یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہیے کہ پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999 کو مارشل لاءلگایا تھا جبکہ انہیں عدالت کی جانب سے 7 نومبر 2007 کے اقدامات پر سزا سنائی گئی ہے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -