عدالتی فیصلہ آنے پر پرویز مشرف کا موقف بھی آگیا

عدالتی فیصلہ آنے پر پرویز مشرف کا موقف بھی آگیا
عدالتی فیصلہ آنے پر پرویز مشرف کا موقف بھی آگیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائے جانے پر افسوس کا اظہار کیاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے سنگین غداری کیس کے فیصلے کی اطلاع اپنے پینٹ ہاﺅس میں ٹی وی چینلز کے ذریعے سنی ہے ۔ وہ اس وقت دبئی کے مہنگے علاقے میں اپنے سپر لگژری پینٹ ہاﺅس میں مقیم ہیں جبکہ انہیں چند دن قبل ہی ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیاہے ۔نجی ٹی وی نے آل پاکستان مسلم لیگ امارات کے حوالے سے کہاہے کہ پرویز مشرف کی طبیعت ناساز ہے ، وہ اپنے وکلاءسے صلاح اور مشورے کے بعد فیصلے پر رد عمل جاری کریں گے ۔

یاد رہے کہ جسٹس سیٹھ وقار کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنایا ، فیصلہ اکثریتی بنیاد پر سنایا گیاہے جبکہ ایک جج نے اختلاف کا اظہار بھی کیاہے ۔

مزید :

قومی -