فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست پر ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست پر ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا
فریال تالپور کی ضمانت کی درخواست پر ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم جاری کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے دورکنی اسپیشل بنچ نے فریال تالپور کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔اور ایک کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔

اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری کو بھی ضمانتی ایک ایک کروڑ کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت دی تھی۔

مزید :

قومی -