آل پاکستان مسلم لیگ نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

آل پاکستان مسلم لیگ نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا
آل پاکستان مسلم لیگ نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)آل پاکستان مسلم لیگ نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کرنے کااعلان کردیا۔اے پی ایم ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر حیرت ہے،پرویز مشرف کے وکیل کو سنے بغیر فیصلہ کیاگیا ،غیرآئینی مقدمہ غیر آئینی طریقے سے چلا۔
اے پی ایم ایل کا کہناہے کہ سابق صدرکی جانب سے فیصلہ نہ سنانے کے حوالے درخواست دینے کے باوجود ملزم کی غیر موجودگی میں اسے دفاع کا حق دیئے بغیرفیصلہ سنایاگیا،اے پی ایم ایل کا کہنا ہے کہ سابق صدرنے پاکستان میں موجودگی کے دوران تمام مقدمات کا سامنا کیا اور عدالتوںمیں پیش ہوئے،ان کاکہنا ہے کہ سابق صدر کیخلاف تمام مقدمات بے بنیاد اورسیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے قائم کئے گئے، اے پی ایم ایل کاکہنا ہے کہ سابق صدرکیخلاف سنگین غداری کیس میں معاونین اور سہولت کاروںکو نکال دیاگیا اور صرف سابق صدر کیخلاف مقدمہ چلایا گیاجبکہ ایمرجنسی لگانے کافیصلہ کابینہ ارکان،وزراءاعلیٰ،گورنر اور کورکمانڈرز کی مشاورت کیاگیا،اے پی ایم ایل نے کہاکہ سابق صدرکیخلاف خصوصی عدالت کے فیصلے پر تحفظات ہیں ،اے پی ایم ایل اسلام آبادخصوصی عدالت کے فیصلے اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیاگیااور اس حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت جاری ہے