بتایا جائے دورہ ملائیشیا منسوخ کرنے کیلئے کس نے مجبور کیا؟مطالبہ زورپکڑنے لگا،حکومت پریشان

بتایا جائے دورہ ملائیشیا منسوخ کرنے کیلئے کس نے مجبور کیا؟مطالبہ زورپکڑنے ...
بتایا جائے دورہ ملائیشیا منسوخ کرنے کیلئے کس نے مجبور کیا؟مطالبہ زورپکڑنے لگا،حکومت پریشان

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملائیشیاترکی اور ایران نے کشمیر پر ہماری حمایت کی،پھرکس نے دورہ منسوخ کرنے پر مجبور کیا،سینئر صحافی حامد میر نے سوالات اٹھادیئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئرصحافی حامد میر نے کہا کہ”برائے کرم ہمیں بتایاجائے کہ وہ کون ہے جس نے وزیراعظم کو مجبور کیا کہ وہ ملائیشیا کا دورہ منسوخ کرے۔انہوں نے کہا ملائیشیا نے انتہائی مشکلات کے باوجود کشمیریوں کے کی حمایت کی۔اور کچھ محب وطن ان کوخوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنہوں نے کشمیریوں کو تباہ کیا۔

واضح رہے کہ ملائیشیا کی میزبانی میں متعدد مسلمان ممالک کے سربراہان کا ایک اجلاس ہونے جا رہا تھا جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی شرکت کی تصدیق بھی کی گئی تھی تاہم سعودی عرب کی جانب سے تحفظات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فون پر ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کوشرکت نہ کرنے کے فیصلے سے آگاہ کردیاہے اور انہیں سعودی حکومت کے تحفظات سے بھی آگاہ کیاہے۔اگرچہ ترکی اور ملائیشیا نے مقبوضہ کشمیر سمیت مختلف معاملات پر پاکستان کی حمایت کی تھی تاہم پاکستان نے سعودی حکومت کے تحفظات کے پیش نظر اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔کوالالمپور میں ملائیشیا کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں ترکی، ایران، قطر، انڈونیشیاسمیت متعدد ممالک شریک ہورہے ہیں۔

مزید :

قومی -