” ان ججو ں کو بھی پھانسی دو گے؟“ مشرف کو سزا کے بعد صحافی کامران شاہد کا تہلکہ خیز مطالبہ

” ان ججو ں کو بھی پھانسی دو گے؟“ مشرف کو سزا کے بعد صحافی کامران شاہد کا ...
” ان ججو ں کو بھی پھانسی دو گے؟“ مشرف کو سزا کے بعد صحافی کامران شاہد کا تہلکہ خیز مطالبہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کی سزا سنا دی ہے ، مختصر فیصلہ جسٹس سیٹھ وقارنے سنایا تاہم تفصیلی فیصلہ 48 گھنٹوں کے بعد جاری کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق مشرف کے خلاف فیصلہ آنے پر تمام صحافی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں اور اسی معاملے پر اب صحافی کامران شاہد بھی میدان میں آ گئے ہیں اور انہوں نے 1999 کی ایمرجنسی کو قانونی جواز فراہم کرنے والے سابق ججز پر بھی سوالات اٹھا دیئے ہیںاور مطالبہ بھی کر دیا ہے ۔

سینئر صحافی کامران شاہد نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ ” عدالت نے پرویز مشرف کو سزائے موت سنا دی ہے ، ان ججز کا کیا جنہوں نے 1999 ءکے مارشل لاءکو قانونی جواز فراہم کیا ، سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ افتخار چوہدری ان میں سے ایک تھے ، کیا عدالت افتخار چوہدری کو انہی الزامات پر یہی سزا سنائے گی جس طرح مشرف کو دی گئی ہے ؟ بہرحال آرٹیکل چھ سلیکٹو نہیں ہو سکتا ۔“

مزید :

قومی -