زرداری اور فریال تالپور کے بعدایک اورپی پی رہنماکی رہائی کا فیصلہ سنادیا گیا

زرداری اور فریال تالپور کے بعدایک اورپی پی رہنماکی رہائی کا فیصلہ سنادیا گیا
زرداری اور فریال تالپور کے بعدایک اورپی پی رہنماکی رہائی کا فیصلہ سنادیا گیا

  

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)آصف زرداری اور فریال تالپور کے بعد پیپلز پارٹی کے ایک اور سینئر رہنما کی رہائی کا حکم دے دیاگیا۔احتساب عدالت میں خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی ۔ عدالت نے خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم سنادیا۔عدالت نے خورشید شاہ کو پچاس لاکھ روپے کے مچلکے سنانے کا بھی حکم دیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے وکیل نے کہا ان کے موکل کیخلاف نیب کی جانب سے اب تک کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کئے جاسکے ہیں۔اس لئے خورشید شاہ کی رہائی کاحکم دیاجائے۔کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج امیرعلی میسر نے کی۔

خورشید شاہ کی سماعت کے موقع پرعدالت کے باہر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی اور عدالت نے جیسے ہی ضمانت منظوری کا فیصلہ سنایاجیالوں نے نعرے بازی شروع کردی۔

مزید :

قومی -